منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نہ جانے مہمند ڈیم منصوبے کے نام پر کتنے ڈیم فولز بنیں گے؟ عمران خان کے بیان پر ن لیگ کا شدید ردعمل

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پرردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نجانے مہمند ڈیم منصوبے کے نام پر کتنے ڈیم فولز بنیں گے؟،پشاور میں مزدوروں کی ہاوسنگ سوسائٹی کے نام پر عمران صاحب کے اوران کے کارٹیلز، مافیاز اور اے ٹی ایمز کے کتنے اورگھر بنیں

گے؟۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی امانت، دیانت اور شفافیت سے شروع کئے گئے منصوبوں میں عمران مافیا کرپشن کا گند ڈال رہا، نوازشریف اور شہباز شریف نے اربوں اور کھربوں کے منصوبے لگائے اور ان چوروں نے متنازع بنایا،آج نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں سے عمران خان دیہاڑی لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آٹا چینی، بجلی، گیس،دوائی، ایل این جی، فارن فنڈنگ کے بعد رنگ روڈ کی اربوں کی کرپشن کے مجرم عمران صاحب کو منصوبوں پر عملدرآمد اوران کے افتتاح سے روک دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان صحت کارڈ پروگرام وزیراعظم نواز شریف نے 2016 میں میں شروع کیا،مہمند ڈیم کا انجینئرنگ ڈیزائن مسلم لیگ ن کی حکومت میں اپریل 2017 میں مکمل ہوا۔ انہوں نے کہاکہ CDWP 19 مارچ 2018 کو پی سی ون کو منظور کیا،ECNEC نے 26 اپریل 2018 کو 2 ارب روپے PSDP میں مختص کئے اور ضابطے کی تمام کارروائی شفاف انداز میں مکمل کرنے کے بعد 2019 میں اس پر کام کا آغاز کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پرردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نجانے مہمند ڈیم منصوبے کے نام پر کتنے ڈیم فولز بنیں گے؟،پشاور میں مزدوروں کی ہاوسنگ سوسائٹی کے نام پر عمران صاحب کے اوران کے کارٹیلز، مافیاز اور اے ٹی ایمز کے کتنے اورگھر بنیں گے؟۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…