پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

صحت مند رہنا ہو یا سستی کا بھگانا ہو یہ سبزی گھر لے آئیں ، فوائد بے شمار

datetime 19  مئی‬‮  2021 |

کھیرے کے بے شمار فوائد ہیں، یہ سردی گرمی دونوں سیزن میں استعمال میں آتا ہے ۔ صحت سے کچن اور صفائی تک کھیرے کے فوائد:جسم میں پانی کی کمی کو ختم کرنے کے لئے کھیرا ایک سستا اور اہم جُز ہے لہٰذا اس کا استعمال آپ ہر موسم میں کریں چاہے سلاد میں کھائیں یا پھر اس کا جُوس پیئیں۔ یہ جسم کی گرمی کی وجہ سے ہونے والے معدے اور پیٹ کے مسائل کو آپ سے

دُور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔خُشک اور پھٹی جلد بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس میں آپ کھیرے کا رس صرف چہرے اور جلد پر لگائیں تو آپ کے یہ مسائل بھی ختم ہوسکتے ہیں۔اکثر لوگوں کو سفر کے دوران قے اور جی گھبرانے کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے ان کو چاہیئے کہ وہ صرف ایک کھیرا اپنے ساتھ رکھ لیں اور جیسے ہی متلی ہونے لگے کھیرے کا ایک سلائس کھالیں یہ بہت اچھا فریشنر بھی ہے اور ریلیف بھی دیتا ہے۔بےوقت کی بھوک وزن اور چربی بڑھانے کی وجہ بنتی ہے اس لئے جب بھی آپ کو ہلکی پھلکی بھوک محسوس ہو آپ کھیرے کا استعمال کریں اور اچھی طرح چبا کر کھائیں ۔دوپہر میں سستی کی وجہ سے نیند آنے لگتی ہے اور جسم میں درد محسوس ہوتا ہے اور جب تک سو نہ جائیں سکون نہیں آتا۔ اس لئے آپ دوپہر میں کھانے کے بعد کھیرے کھالیں یہ سستی بھگانے میں بھی مدد دیتا ہے اور جسم کو طاقت بھی پہنچاتا ہے۔ اگر آپ کے دروازوں کے درمیان لگی ہوئی ہینگ میں سے آوازیں آتی ہیں تو کھیرے کا ایک سلائس لیں اور سائیڈوں پر اس کو رگڑ دیں اور لاک کی جگہ پر بھی کھیرے کے سلائس سے 5 منٹ تک مسل دیں اس سے دروازوں اور کھڑکیوں میں سے آنے والی آوازیں بھی ختم ہوجائیں گی۔سفر سے واپس آنے پر تھکان کی وجہ سے سر درد ہوجاتا ہے جوکہ شدید ہوتا ہے ایسے میں کھیرے کا ایک سلائس لیں اور پیشانی پر رگڑ لیں اور ایک گ؛اس کھیرے کا جوس پی لیں یہ آپ کی اس مشکل کو بھی آسان کردیتا ہے۔گھر میں لگے شیشے گندے ہوگئے ہیں کسی کلینر سے صاف نہیں ہورہے ہیں تو کھیرے کا سلائس لیں اور بلکل اسی طرح شیشے پر رگڑیں اور صفائی کردیں پھر کچھ دیر کے بعد ایک سادے کپڑے سے صاف کریں لیجیئے شیشے بھی کھیرے نے چمکا دیئے ۔جوتوں کی پالش جلد ہی ختم ہو جاتی ہے اور دھول مٹی ان میں چپک جاتی ہے تو کھیرے کا سلائس لیں اور ان کو بھی صاف کرلیں یہ جوتوں کو بھی چمکا دے گا اور ان میں سے آنے والی بُو بھی ختم ہو جائے گی۔ٹانگوں اور بازوؤں پر سٹریچ مارکس ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ سے جلد کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے، اس کے لئے روزانہ کھیرا کھائیں اور اس کا رس سٹریچ کی جگہ پر لگا کر کپڑے سے باندھ لیں یہ بھی ایک اچھا اور سستا نسخہ ہے سٹریچ مارکس کو دور کرنے کے لئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…