پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

datetime 19  مئی‬‮  2021 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی20 ورلڈ کپ سے متعلق ہنگامی اجلاس 29 مئی کو طلب کر لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے

بڑھتے ہوئے کیسز نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بھارت میں کووڈ 19 کی صورتحال کا بغور جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب گزشتہ دنوں آئی سی سی کے عبوری چیف ایگیزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نے کہا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلان کے مطابق بھارت میں ہو گا، ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہمارے پاس متبادل پلان بھی موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور سلسلے میں کام کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…