بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

رنگ روڈسکینڈل ، ن لیگ نے میدان سنبھال لیا ، دھماکہ خیز اعلان

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان (ن) نے ملک بھر میںبڑھتی ہوئی منگائی پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پچاس لاکھ لوگ بے روز گار ہیں ، دو کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے ہیں ،عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے ،عمران خان کو عوام کے روزگار سے کوئی سروکار نہیں ،،عمران خان کو جتنا ترقی کرتا پاکستان ملاتھا تھا اس کی مثال نہیں ملتی ،حکومت نے تین سال میں بیڑا عرق کر دیا ہے

، موجودہ حکومت نے سب سے بد ترین حملہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پر کیا ،یونیورسٹیوں کے برے حالات ہیں اور بد ترین مالی بحران ہے ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کو واپس اپنی جگہ پر لایا جائے ،تازہ کرپشن سکینڈل رنگ روڈ راولپنڈی کا منصوبے کا ہے اس کا حساب کون دے گا ؟،عمران خان اور عثمان بزدار رنگ روڈ کرپشن کے مجرم ہیں ،رنگ روڈ کرپشن میں وزیر اعظم اور عثمان بزدار استعفیٰ دیں اگر موجود رہے تو یہ تحقیقات پر اثر انداز ہونگے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال،مفتاح اسماعیل اور طارق فضل چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں پچیس فروری سے ہر ہفتے تیرہ فی صد سے زیادہ بڑھ رہی ہیں اس ہفتے سترہ فی صد اضافہ ہوا ہے ،پورے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ،مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،ناجائز انٹرسٹ ریٹ بڑھایا ،آج پچاس لاکھ لوگ بے روزگار ہیں ،ان میں دیہاڑی دار بھی شامل ہیںپندرہ فی صد بے روزگاری ہے جو سب سے بڑا نمبر ہے ،عوام کا جینا مشکل ہو گیا ،۔ انہوںنے کہاکہ 110 روپے کلو چینی مل رہی ہے ،یہ مہنگائی ہے جو موجودہ دور میں آئی ہے ،دو کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے ہیں ،عمران خان کو عوام کے روزگار سے کوئی سروکار نہیں ہے ،عمران خان نے قرضہ واپس نہیں کیا بلکہ بلکہ تاریخی قرضہ لیا ہے ،عمران خان کو جتنا ترقی کرتا پاکستان ملاتھا تھا اس کی مثال نہیں ملتی لیکن اس حکومت نے تین سال میں بیڑا عرق کر دیا ہے

،جتنا خسارہ عمران خان نے اس ملک کو دیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔احسن اقبال نے کہاکہ یہ حکومت تین وسائل موبلائز کرنے میں ناکام رہی ہے ، موجودہ حکومت نے ڈویلپمنٹ بجٹ کاٹا ہے ،سی پیک کو اس حکومت نے تباہ کیا ،سب سے بد ترین حملہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پر کیا آج یونیورسٹیوں کے برے حالات ہیں اور بد ترین مالی بحران ہے ،جتنے منصوبے ہم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں شروع کیے تھے وہ سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو واپس اپنی جگہ پر لایا جائے ،حکومت نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ فیسیں بڑھائیں ۔ انہوںنے کہاکہ

تازہ کرپشن سکینڈل رنگ روڈ راولپنڈی کا منصوبے کا ہے اس کا حساب کون دے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے دور میں کرپشن کم ہوئی ،اب پاکستان کی کرپشن کی رینکنگ بڑھی ہے ،پاکستان کا سب سے شفاف دور ہمارا تھا۔احسن اقبال نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ،عمران خان اور عثمان بزدار رنگ روڈ کرپشن کے مجرم ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکس آپ سے جمع نہیں ہو رہا ،آپ نے ملک کا ستیاناس کر دیا کون جواب دے گا ،یہ قوم کو دھوکہ دے کر آپ کام نہیں چلا سکتے۔انہوںنے کہاکہ رنگ روڈ کرپشن میں وزیر اعظم اور عثمان بزدار استعفیٰ دیں اگر موجود رہے تو یہ تحقیقات پر اثر انداز ہونگے۔احسن اقبال نے کہاکہ اس وقت ملک میں مافیا کی حکومت ہے ،اس مافیا نے رنگ روڈ منصوبے پر ساٹھ ارب کا قوم کو ٹیکہ لگایا اور اپنے دوستوں کی زمینوں کو فایدہ پہنچایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…