منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کے فیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا 50 لاکھ لوگ بھی بیروز گار ہوگئے ، وزیر اعظم پر سنگین الزامات

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکارڈ ٹیمپرڈکرکے بنی گالامحل ریگولرائزکیاگیا،استعفے لے کرقوم کوبیوقوف بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، موجودہ حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے سارے ملک کے عوام مشکلات کا شکار ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں سے 14ہزار ارب کا قرضہ

بڑھ گیا ہے، کنٹینر پر کھڑے ہو کر الزام لگاؤ اور وزیر اعظم بن کر بھی صرف الزامات ہی لگاؤ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی ناقص پالیسی سے ملکی قرضوں میں تاریخی اضافہ ہوا ہے اورکابینہ کے فیصلوں سے گیس اوربجلی کی قیمتیں بڑھی ہیں۔لنگرخانے کھل رہے ہیں،بیرون ملک سے چاول مل ر ہے ہیں،آٹے کی مدمیں ڈاکہ ڈل جائے تووزیرکوہٹادیا جاتا ہے۔عمران خان کے فیصلوں سے 50لاکھ لوگ بیروزگارہوگئے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کیخلاف کرپشن،کک بیکس کاکوئی ثبوت نہیں ملا اور عدالت نے انہیں بیرون ملک علاج کے لئے جانے کی اجازت دی مگر حکومت نے عدالتی حکم ہو ا میں اڑا دیا۔ شہبازشریف کی آمدن اوراثاثے ایف بی آرمیں ڈکلیئرہیں۔نیب شہبازشریف کیخلاف کچھ ثابت نہ کرسکا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزراکوکہاکارکردگی کوہائی لائٹ کروکیاوہ14ہزارکے قرضے اور17فیصدمہنگائی کوہائی لائٹ کریں

گے،وزیراعظم نے خودراولپنڈی رنگ روڈمنصوبے کی توسیع کی منظوری دی اب انکوائری کے آرڈرنہ دیں تماشانہ بنائیں،عمران خان کوگرفتارکیا جائے۔ریکارڈٹیمپرڈکرکے بنی گالامحل ریگولرائزکیاگیا،استعفے لے کرقوم کوبیوقوف بنانیکی کوشش کی جاتی ہے۔ مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹ اور غلط پروپیگنڈا کیا جاتا ہے

جس کا جواب دینا ضروری ہے ۔ کابینہ کے فیصلوں سے چینی آٹا اور دوائیاں چوری ہوئی ہیں ۔ نا اہل عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے پچاس لاکھ لوگ بے روز گار ہو گئے ۔ انہوں نے کہا عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے سی پیک بند ہوا،عمران خان صاحب وطیرہ بن گیا ہے کہ عوام کی چینی چوری ہو جائے تو پھر انکوائری کرائو، وزیر کے

خلاف انکوائریاں شروع کرائو اور استعفے لو اور ڈرامے کرو ۔ صرف الزام لگاؤ نوازشریف شہباز شریف پر۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود حکم دیتے ہیں پھر جب وزراء کی جیبیں بھر جاتی ہیں پھر ڈرامہ کر کے وزیروں اور مشیروں سے استعفے لے کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کرایے کے ترجمانوں سے جھوٹ بلوا کر جعلی کاروائیاں

اجاگر کروائی جا رہی ہیں ۔آپ کس قسم کی کارکردگی اجاگر کرانا چاہتے ہیں مہنگائی کی ،زیادہ قرضے لینے کی ،چینی آٹے اور ادویات میں کرپشن کی ؟عوام کو اب مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا یہ ناکام اور گھٹیا سوچ کے حکمران اس وقت ملک پر مسلط ہیں۔ عمران خان نے رنگ روڈ کی توسیع کا حکم دیا تالیاں بجووائیں اب کیاہوا ؟رنگ روڈ

کا جب فائدہ اپنے مافیا کو پہنچ چکاتو۔ اب وزیروں سے استعفے کے ڈرامے رچائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان تمام ریکارڈ ٹمپرنگ کر کے ملک کو لوٹ رہے ہیں ۔عمران خان اور عثمان بزدارکو کیوں ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا ۔ اگر ماضی میں وزیراعظم سے احتساب کیاجاتا رہا اور کچھ ثابت نہیں ہواتین بار کا وزیر اعظم گرفتارہو سکتا ہے تو موجودہ وزیراعظم کیوں نہیں ؟ عمران خان اور عثمان بزدار کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا ؟

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…