ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عید پر 30 فیصد تک مہنگے کپڑے اور جوتے خرید کر عام آدمی سمجھ چکا ہے عمران خان کی تبدیلی ایک فراڈ تھی

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید کے دنوں میں ہونے والی ہوشربا مہنگائی کے حوالے سے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل وزیراعظم اپنی پوری قوت لگا کر بھی رمضان میں مہنگائی قابو کرنے میں ناکام رہے اور عید پر بھی عوام کو ریلیف نہ دے سکے، عید پر 30 فیصد

تک مہنگے کپڑے اور جوتے خرید کر عام آدمی سمجھ چکا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی ایک فراڈ تھی۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی قوت خرید پر تبدیلی کا وہ کاری وار کیا ہے کہ عوام کی عید پھیکی پڑگئی، عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وزیراعظم پابندی کے باوجود عید کی چھٹیاں منانے نتھیاگلی پہنچ گئے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے فروخت کم ہونے کے باوجود گوشت کی قیمتوں میں 200 روپے فی کلو تک کا اضافہ عمران خان کی حکومت کی ناکامی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچا کر عمران خان عام آدمی سے عید کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں تک چھین چکے ہیں، عید پر 200 روپے فی کلو مہنگی مٹھائی خرید کر عام آدمی نے دراصل تبدیلی کی ایک بھیانک قیمت ادا کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم صاحب! 150 روپے فی کلو تک دودھ اور 50 فیصد تک مہنگے میوہ جات خریدنے والا عام آدمی آپ کی حکومت سے بدظن ہوچکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے کاسمیٹکس اور جیولری کی اشیا کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ کرکے ایک عام گھرانے کو عید کی خوشیوں سے محروم کرنے کی کوشش کی، بینظیر انکم سپورٹ کو احساس پروگرام کا نام دے کر واہ واہ سمیٹنے والے وزیراعظم کو خبر ہی نہیں کہ عید پر بچوں کے مہنگے کپڑے خریدنے والے عام آدمی پر کیا گزری۔ انہوںنے سوال اٹھایاکہ رمضان اور عید پر اعلانات کے باوجود عمران خان مہنگائی کے خاتمے کیلئے کچھ نہ کرسکے، عام دنوں میں عوام کا کیا حال کریں گے؟ ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…