کراچی (این این آئی) پاکستان کی معروف ٹِک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ کی دوست، گلوکارہ آسمہ راجپوت کی جانب سے بطور تحفہ وزیراعظم عمران خان کیلئے ایک گانا ریلیز کیا گیا ہے۔حریم شاہ کی دوست آسمہ راجپوت نے کہا ہے کہ یہ گانا وزیر اعظم عمران خان کیلئے اْن کی جانب سے عید کا تحفہ ہے، اْن کی خواہش ہے کہ وہ یہ گانا عمران خان کے
سامنے بھی گائیں۔حریم شاہ کی جانب سے انسٹا گرام اکائونٹ پر دوست آسمہ راجپوت کے ہمراہ چند ویڈیوز اپلوڈ کی گئی ہیں جس میں حریم شاہ کی دوست آسمہ راجپوت کو گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔حریم شاہ کی جانب سے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے اسمہ راجپوت کے گانے کو یو ٹیوب پر سننے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔