اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور پولیس کے فلیگ مارچ کام کرگئے کورونا کیسز میں واضح کمی

datetime 16  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور پولیس کے فلیگ مارچ کام کرگئے۔شہر بھر میں لاہور پولیس کے مسلسل فلیگ مارچز اور آگاہی مہم کے نتیجے میں کورونا کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر اور کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی زیر قیادت 18 فلیگ مارچز کئے گئے جبکہ لاہورپولیس کی طرف سے مجموعی طور پر شہر بھر میں 03 سو سے زائد فلیگ مارچز

کئے گئے۔فلیگ مارچز کے ذریعے دی گئی آگاہی اور کورونا وبا کے خطرات بارے شعور اجاگر ہونے کے نتیجے میں 95 فیصد شہریوں نے احتیاطی تدابیر اپنائیں،ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا گیا اور کاروباری سرگرمیاں طے شدہ اوقات میں مکمل کی گئیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کورونا وباء کی تیسری لہر کے پھیلاو? کو روکنے کے لئے لاہور پولیس نے ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کے اشتراک سے موثر اقدامات کئے۔پولیس کی تمام ڈویڑنز میں روزانہ فلیگ مارچز سے شہریوں میں کورونا وباء کے مضر صحت اثرات بارے شعور اجاگر ہوا۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ فلیگ مارچز اور دیگر ذرائع سے دی جا رہی آگاہی مہم کو نظر انداز کرکے کورونا ایس او پیز اور حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔ غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون شکن عناصر کے خلاف مجموعی طور پر 5467 مقدمات درج کئے گئے جبکہ7540 افراد کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے مذید کہا کہ بغیر ماسک گھومنے پر 3274 جبکہ حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 2193 مقدمات درج کئے گئے۔

پولیس،ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کا جوائنٹ پٹرولنگ تشکیل دیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکے باعث کورونا کیسز میں واضح کمی آرہی ہے،حفاظتی اقدامات جاری رکھیں گے۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا گیا تاہم کورونا وبائ کے

دوران ہم سب کو مزید احتیاط برتنا ہوگی۔سی سی پی او لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنی اور دوسروں کی زندگی اور صحت کی حفاظت کے پیش نظر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے سمیت کورونا ایس او پیز سے متعلقہ تمام حکومتی ہدایات پر عمل درامد یقینی بنائیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…