لاہور(آئی این پی، این این آئی)رمضان المبارک کی آمد پر شہریوں کے لیے مہنگائی کا طوفان لانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں، پولٹری ایسوی ایشن نے رمضان میں برائلر گوشت کی قیمت400 روپے کلو تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر
کر دیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی اداروں کی ناقص پالیسی کے نتیجہ میں رمضان المبارک کے دوران برائلر گوشت کی قیمت400 روپے کلو تک پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موسم گرم اور فیڈ مہنگی ہونے کے باعث مرغی کی نرخ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ موسم گرما کے دوران مرغی کی طلب میں کسی حد تک اضافہ قیمت بڑھائے گا، پولٹری ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو ماہ قبل حکومت کو خبردار کیا تھا۔دوسری جانب لاہور شہر میںآج پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت9روپے کمی سے326روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت6روپے کمی سے225روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے152روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔