پشاور(آن لائن )گرمی کے سیزن شروع ہونے کے باعث بیٹریوں کی قیمتوں میں بغیر تیزاب کے3سے 6ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا ہے مختلف کمپنیوں اور مختلف گاڑیوں کے بیٹریوں کی قیمت میں لاک ڈائون کے بعد خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے موٹر سائیکل ، رکشے ، مختلف ساخت کے موٹرگاڑیوں ، سوزوکی ، ویگن ، ڈاٹسن ، مزدے ، بڑے بڑے ٹرالے ، بڑ ی بڑی د یگر گاڑیوں کے 1ہزار لیکر ایچ بی 46ساخت تک کے بیٹریوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے
لاک ڈائون سے قبل مخصوص کمپنی کے بیٹری کی قیمت 17ہزار 300روپے تھی جو گزشتہ روز بیس ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے مختلف ساخت اور مختلف کمپنیوں کے بیٹریوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے ۔ پشاور کینٹ ، سٹی ، شعبہ بازار ، بس اڈوں سمیت مختلف مقامات پر بیٹری کے کاروبار کرنے والے تاجروں نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پرفروخت کرنا شروع کر دیا ہے اور بیٹریوں کی مد میں کروڑوں روپے کی آمدن کر لی ہے ۔