پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور والد ٹینس کوچ محبوب خان کورونا کا شکار ہو گئے، محبوب خان کی جانب سے اہم پیغام جاری

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور ان کے والد ٹینس کوچ محبوب خان کورونا کا شکار ہوگئے۔محبوب خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے بیٹی سارہ اور میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد ہم اس وقت مکمل آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے ہم دوبارہ اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔سارہ محبوب کے والد نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس عالمی وباء کوروناوائرس کے دوران ہم سب کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں

کورونا کیسزکی نسبتا ًکم تعداد رپورٹ ہوئی ہے اور نئے 2 ہزار 775 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید 59 افراد لقمہ اجل بن گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 95ہزار 745 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 3 ہزار 962 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 7ہزار 615 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 84 ہزار 168 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…