لاہور (آن لائن) ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے ایک منظر میں چائلڈ سٹار شیس سجاد گل (رومی) کی مس ہانیہ کو اپنے والد (ہمایوں سعید)کے ساتھ شادی کی پیش کش انٹرنیٹ پر ٹرینڈ بن گیا۔ رومی نے ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ کی گزشتہ قسط میں اپنی سکول ٹیچر مس ہانیہ کو
ان کے گھر جا کروالد کے ساتھ شادی کی پیش کش کی، ڈرامے کے اس منظر میں رومی کا انداز اسقدر دلفریب تھا کہ اس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، ایک صارف نے کہا کہ زندگی میں سب کچھ ہے بس رومی جیسا اعتماد چاہیے، تو کسی نے کہا کہ یہ بچہ نہیں بلکہ لیجنڈ ہے۔