جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آزادی مارچ دھرنا غلط ہے،حکومت کو جتھوں کے ذریعے گرانا مناسب عمل نہیں‘ چوہدری نثار کھل کر بول پڑے،خبردارکردیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ 2014 میں ہونے والا عمران خان کا دھرنا بھی غلط تھا اور جے یو آئی (ف)کا آزادی مارچ دھرنا بھی غلط ہے،آج سیاست میں سچ سے زیادہ منافقت بکتی ہے، دھرنوں کی غلط روایت عمران خان نے ڈالی،

کوئی جتھہ آئے اور کہے حکومت تبدیل کرو تو کیا ہو جانی چاہیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا رعلی خان نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کو تو جتھے اکٹھے کرنے میں کوئی مشکل نہیں، اس وقت کہا تھا کہ دھرنوں کے ذریعے حکومت تبدیل کرنا غلط روایت ڈالے گا، میں نے کہا تھا ایک جتھہ جائے گا تو دوسرا آ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ناکارہ اور ناپسندیدہ حکومت کو بھی جتھوں کے ذریعے گرانا مناسب عمل نہیں، اگر حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی ہو تو ان میں بھی یہ اہلیت ہے کہ ان جتھوں کو روک سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2014 میں ہونے والے پی ٹی آئی کے دھرنوں کو غلط کہنے والا آج جے یو آئی (ف)کے آزادی مارچ کے دھرنے کو ٹھیک کہہ رہا ہے تو پھر مارشل لا کہا جائے،جب لیڈر شپ بار بار اپنا موقف تبدیل کرتی پھرے، اگر دھرنا ایک دفعہ بیٹھ جائے تو اٹھانا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک بہت سے سکیورٹی ایشوز میں گھرا ہوا ہے، بھارتی سکھوں کو بغیر پاسپورٹ پاکستان داخلے کی اجازت دینا کسی صورت بھی درست فیصلہ نہیں۔  چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ 2014 میں ہونے والا عمران خان کا دھرنا بھی غلط تھا اور جے یو آئی (ف)کا آزادی مارچ دھرنا بھی غلط ہے،آج سیاست میں سچ سے زیادہ منافقت بکتی ہے، دھرنوں کی غلط روایت عمران خان نے ڈالی، کوئی جتھہ آئے اور کہے حکومت تبدیل کرو تو کیا ہو جانی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…