لاہور(این این آئی)پی آئی اے کے ڈے کئیر سنٹر کراچی میں بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ڈے کیئر سنٹر کی آیا جوتے کے ساتھ بچے کو مار رہی ہے۔ ڈے کیئر سنٹر میں پی آئی اے کی خاتون ملازمین کے بچوں کو ڈیوٹی کے دوران رکھا جاتا ہے۔ بچے پر تشدد کی ویڈیو دیکھ کر عملے میں غم و غصے کی لہردوڑ گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ڈے کیئر سینٹر سے متعلق
وائرل ہونیوالی ویڈیو 2سال پرانی ہے، جس خاتون نے بچے پر تشدد کیا تھا،اس کو2سال پہلے ہی فارغ کردیا گیا ہے۔پرانی ویڈیو وائرل کرنے کا مقصدقومی ادارے کو بدنام کرنا ہے۔ترجمان کے مطابق ڈے کیئر سینٹر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں تاکہ ڈے کیئر کی مکمل مانٹرنگ ہو۔ڈے کیئر میں موجود بچوں کے والدین کو بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی ان کے موبائلوں میں ایکسز دی جائے گی۔