لاہور (آن لائن) محکمہ تعلیم پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سکولوں کے موسم سرما کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے مطابق موسم سرما میں گرلز سکولوں کے اوقات کار صبح سوا آٹھ بجے سے دوپہر سوا دو بجے تک ہوں گے جبکہ بوائز سکولوں کے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے
دوپہر اڑھائی بجے تک ہوں گے، جمعہ کے روز بوائز سکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک جبکہ گرلز سکولوں کے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک ہوں گے جبکہ سیکنڈ شفٹ کے اوقات کار دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوں گے۔