ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

پاک امریکا تعلقات میں اہم پیش رفت،وزیر اعظم کے کامیاب دورے کے بعد اعلیٰ سطحی امریکی وفدکی پاکستان آمد

datetime 4  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)افغان امن مرحلے میں تیزی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطے کے ممکنہ دورے کے پیش نظر امریکی وفد (آج)پیر کو اسلام آباد پہنچے گا۔واشنگٹن میں سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے جنوبی و وسطی ایشیا کیلئے معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز افغانستان اور باہمی تعلقات پر بات کرنے کے لیے اسلام آباد آرہی ہیں۔ذرائع کے مطابق 22 جولائی کو وزیر اعظم عمران کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے

دوران امریکا اور پاکستان کی مشاورت کے پیش نظر امریکی وفد اسلام آباد کا دورہ کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دوحہ مذاکرات کے دوران امریکا اور طالبان کے درمیان اگر معاہدہ ہوجاتا ہے تو صدر ٹرمپ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ستمبر میں افغانستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق اگر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کا دورہ کریں گے تو پاکستان بھی امریکا سے تعلقات میں بہتری ثابت کرنے کے لیے انہیں اسلام آباد آنے پر زور دیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…