پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی تاجروں نے فلاحی اداروں کو بھی نہ بخشا، رپورٹ اوکے کرنے کیلئے دبئی میں ریڈ کریسنٹ کے اہلکار کو رشوت کی بھی پیشکش

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( آن لائن)دبئی پولیس نے ایک بھارتی بزنس مین اور اس کے ہم وطن سیلز مین کو جعلسازی اور رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ عدالت میں استغاثہ کی جانب سے دونوں ملزمان پر فلاحی کاموں میں پیش پیش ایک اماراتی بزنس مین کو زائد المیعاد نمک بیچنے اور ریڈ کریسنٹ کے ایک اہلکار کو اس نمک کو انسانی صحت کے لیے موزوں قرار دینے کی رپورٹ اوکے کرنے کے بدلے رشوت کی آفر کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 40 سالہ

بھارتی بزنس مین نے اپنے ایک ہم وطن کے ساتھ مل کر کمرشل کمپنی بنائی تھی۔ ایک اماراتی نے جو فلاحی کاموں میں پیش پیش تھا، اس نے ان سے نمک خریدنے کے لیے رابطہ کیا۔ بھارتی بزنس مین نے تین ہزار درہم کی رقم کے عوض اماراتی کواپنے پاس رکھا نمک بیچنے کی آفر کی جو فلاحی مقاصد کے لیے استعمال ہونا تھا۔بھارتی بزنس مین نے اماراتی شخص کو یہ نہ بتایا کہ جو نمک وہ بیچنے جا رہا ہے، وہ دراصل زائد المیعاد ہونے کے باعث صحت کے لیے موزوں نہیں ہے۔تاہم اماراتی شخص نے یہ شرط رکھی کہ وہ نمک اسی صورت میں خریدے گا اگر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے اس نمک کو صحت کے لیے ٹھیک قرار دے دیا جائے۔ بھارتی بزنس مین نے اس بات پر ہامی بھری لی۔ مگر ریڈ کریسنٹ کے ایک اہلکار سے رابطہ کر لیا کہ اگر اس کی جانب سے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے نمک کی رپورٹ اوکے کر دی جائے تو وہ بدلے میں اسے رشوت کے طور پر تین ہزار درہم دے گا۔اس اہلکار نے اماراتی کو بھارتی بزنس مین کی جعلسازی سے آگاہ کر دیا۔کیونکہ اماراتی شخص پہلے بھی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو مختلف مواقع پر 80 لاکھ درہم کا سامان اور رقم بطور عطیہ دے چکا تھا۔ جونہی بھارتی بزنس مین نمک لے کر جبلِ علی میں واقع ریڈ کریسنٹ کے گودام پر پہنچا تو وہاں پہلے سے موجود پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ نمک کو دیکھ کر پتا چلا کہ یہ گرمی کی وجہ سے بہت عرصہ پہلے ہی زائد المیعاد ہو چکا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…