ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

سستی سے کام کیوں کر رہے ہو؟ ہوٹل مالک نے کم سن ملازم پر گرم گرم چائے پھینک دی، انسانیت سوز واقعہ نے دل دکھی کر دیے

datetime 1  اگست‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ہوٹل کے مالک نے کام میں سستی پر کم سن ملازم پر گرم گرم چائے پھینک دی، جس سے بچہ جل گیا۔انسانیت سوز واقعہ نارتھ کراچی کے بلاک ایچ میں گزشتہ شام میں پیش آیا۔ بچہ نارتھ کراچی میں واقع چائے کے ہوٹل پر ملازمت کرتا تھا۔ حکام کو واقعہ کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے ملی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہوٹل مالک کے خلاف چائلڈ لیبر، تشدد اور

انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تحت فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او کے مطابق بچہ بخت اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے زیادہ زخم نہیں آئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ہوٹل کے مالک احسان اللہ کو گرفتار کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ لوگ انسانیت بھول چکے ہیں، معصوم اور مجبور بچوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…