نواب شاہ (این این آئی)موجودہ حکومت اور میرا ختم نبوت پر ایمان ہے۔ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کی خدمت چھوڑ کر اسلام کی خدمت کریں۔کرپٹ لوگ سب اندر جائے گے کوئی نہیں بچے گا۔ پاکستان کے تمام اداروں میں سے سب سے بہتر کام سپریم کورٹ کررہی ہے ہم سندھ میں ریلوے کا نیا ٹریک بچھائینگے۔میری نظر میں سینٹ چیئرمین جاتا نظر نہیں آتا۔شیخ رشید کی نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر صحافیوں سے بات چیت تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد چار
روزہ سندھ کے دورے پر آج نواب شاہ پہنچے تو ریلوے اسٹیشن پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 1960 سے ابتک ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام نہیں ہوا میں ریلوے ٹریک کی مرمت اور حالت زار دیکھنے نکلا ہوں۔ ہم نیا ریلوے ٹریک بچھائینگے اور وہ سب سے پہلے سندھ میں بچھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواب شاہ شہر کی حالت زار دیکھ کر مجھے افسوس ہورہا ہے کہ یہاں کے اقتدار میں آنے والے لوگوں نے سرے محل اور بڑے محل بنالئے لیکن شہر اور سندھ کو ترقی نہ دلا سکے۔نواز شریف اورآصف زرداری کی سیاست ختم ہوچکی ہے مولانا فضل الرحمان اسلام آباد سے ناطہ جوڑنے کے بجائے اسلام سے ناطہ جوڑ لیں ان کی خواہش تھی کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے توسط سے اسلام آباد پہنچ جائینگے لیکن ان کی بھی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ختم نبوت پر موجودہ حکومت کا اور میرا پختہ ایمان ہے 18 ویں ترمیم میں نہ ترمیم ہوگی نہ ہونے دینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام اداروں میں سب سے بہتر ادارہ سپریم کورٹ کام کررہا ہے۔ جو کرپٹ آدمیوں کی اپیلوں کو رجیکٹ کررہا ہے۔ میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سعید احمد کھوسہ اور دیگر تمام جسٹس کو دونوں ہاتھوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔ کہ وہ بہترین کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کرپٹ آدمی نہیں بچے گا۔ جس نے بھی گاجریں کھائی ہے ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھے گی اور انہیں نیب گرفتار کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھے سینٹ چیئرمین صادق سنجرانی جاتے دیکھائی نہیں دے رہا اس کے نمبر پکے ہیں۔شیخ رشید بذریعہ ٹرین روہڑی کے لئے روانہ ہوگئے۔