ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

جاسوس کلبھوشن یادیو کے اعترافات اور عالمی عدالت کا فیصلہ آنے کے بعدسرعام پھانسی کا مطالبہ کر دیاگیا

datetime 18  جولائی  2019 |

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولاناخلیل احمد مخلص مرکزی کنوینئر مولاناعبدالقادرلونی‘صوبائی کنوینئر مفتی شفیع الدین‘ڈپٹی کنوینئر حاجی عبیداللہ حقانی‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی‘ مرکزی معاون کنوینئر حاجی حیات اللہ کاکڑ مرکزی معاون مفتی فداالرحمن ودیگر نے کہا جاسوس کلبھوشن یادیو کے اعترافات اور

عالمی عدالت کی فیصلہ آنے کی بعدسرعام پھانسی دی جائے مجرموں کوسزا نہ ملنے کی وجہ سے دہشت گردی کوفروغ مل رہاہے اور دشمن قوتوں کی جڑیں مضبوط ہورہی ہے دشمن قوتوں کی کارندے ملک میں بدامنی اور نفرتوں کی آگ پھیلائی جارہی ہے قومیت لسانیت اور فرقہ واریت کے نعروں سے قوم کو تقسیم در تقسیم کیا جا رہا ہے اور اور کچھ قوتیں ملک میں آستین کے سانپ کی کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنے اداروں کیخلاف بداعتمادی پیدا کیاجارہا ہے ان قوتوں کو لگام لگانے کے بجائے ان کو ایک آزادانہ ماحول فراہم کیا گیا ہے حکومت ان کارندوں کو نشان عبرت بنایا جائے انہوں نے کہا کی بھارت دیگر دشمن ممالک کی گٹھ جوڑ ملک کو سیاسی اور معاشی انتشار اور عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں حکومت کی بے بسی اور نااہلی سیدشمن قوتیں ملک میں خون کی ہولی کھیل رہی ہیں اور سی پیک منصوبہ سبوتاژ کرنے کے لیے بھارت کے ایجنٹ موساد اور بلیک واٹر سازشوں میں مصروف ہے حکمران ملک کے خلاف دشمن قوتوں کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملایاجائے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی میں بھارت خطے میں گریٹ گیم کھیلاجارہاہے دشمن قوتیں ترقی پذیر اور مسلم ممالک کو بحران اور بدامنی کی آگ کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں امریکہ خطے سے امن وخوشحالی اورترقی کوچھیناجارہاہے ان دشمن قوتوں سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہیں

سی پیک منصوبہ کی تکمیل میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ امریکہ کی وجود پوری خطے کے لیے ناسور ہے بدامنی اورشورش سے اپنی چودراہٹ قائم کرناچاہتے ہیں انہوں نے کہا بلوچستان میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بدامنی پھیلائی جا رہی ہیں کبھی ایک نعرے پر جوانوں کوورغلایاجارہا ہے اور کھبی دوسرے نعرے پر اپنی فورسز اور فوج کے خلاف جوانوں کو اکسایا جا رہا ہے یہ سب دشمن قوتوں کی سازشوں کی مہم کا حصہ ہے انہوں نے کہا تھا جمعیت علما اسلام نظریاتی اس صوبے میں بدامنی پھیلانے والے قوتوں کے خلاف کبھی خاموشی اختیار نہیں کر سکتی ہے بدامنی کے خلاف پوری قوم متحد ہیں اور ان دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…