ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

جج ارشد ملک کابیان حلفی سامنے آنے کے بعد ن لیگ کی تمام تدبیریں الٹ ہو گئیں،ن لیگ اللہ کی پکڑ میں آ گئی، حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کابیان حلفی سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی تمام تدبیریں الٹ ہو گئی ہیں اور ان کے کئی طرح کے چہرے بھی قوم کے سامنے آ چکے ہیں،(ن) لیگ نے سیاست کی آڑ میں جس طرح ”گلو بٹ“نظام کو پروان چڑھایا ہے اس سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایو ں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مبینہ آڈیو، ویڈیو کے ذریعے خود کو دنیا کا سب سے بڑا مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور اس میں کئے گئے انکشافات سے ان کی تمام تدبیریں الٹ ہو گئی ہیں اور یہ اللہ کی مزید سخت پکڑ میں آ گئے ہیں۔ (ن) لیگ نے سوچی سمجھی سازش کے تحت مبینہ ویڈیو کے ذریعے قومی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ان کے اپنے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے اور نواز شریف کے فیصلے میں مافیا کے الفاظ سچ ثابت ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپوزیشن کے ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہو گی بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر بھی یہ عوام میں ایکسپوز ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کومسائل کی دلدل سے باہر نکلتا اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان ہضم نہیں ہو رہا اور پاکستان کی ترقی روکنے کیلئے مزاحمت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیموں سے بات کی جائے گی اور ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ تاجر معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے جائزہ مطالبات کو حکومت یقینا سنے گی اور انہیں حل بھی کیا جائے گا۔ وفد نے ہمایوں اختر خان کو حلقہ این اے 131کے مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…