جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں وفاقی حکومت مداخلت کر رہی ہے، بلاول بھٹو کا دعویٰ

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے رات گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں وفاقی حکومت مداخلت کر رہی ہے، بلاول بھٹو نے کہاکہ نظر آ رہا ہے کہ سازشیں چل رہی ہیں لیکن ان کو ناکام بنائیں گے، انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سو فیصد یقین ہے کہ الیکشن ہم ہی جیتیں گے۔ ہم امید کر رہے ہیں کہ صاف اور شفاف انتخابات کے لیے عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، الیکشن میں تاخیر اور امیدوار کو نااہل کرنے کی کوشش کی

جا رہی ہے۔اس سے قبل سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نہیں جانتا جج ارشد ملک کی ویڈیو کتنی سچ ہے لیکن یہ جج نوازشریف اور آصف زرداری کا کیس سن رہا ہے، دال میں کچھ تو کالا ہے۔سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے کے فیصلے سے متعلق کہنا تھا کہ سب سیاسی جماعتوں نے اعلیٰ عدلیہ سے جج کی ویڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اس جج کو ہٹادیا گیا ہے اور امید ہے کہ اسے اپنی صفائی کا موقع دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ ویڈیو کتنی سچ ہے، کتنی نہیں لیکن یہ پوچھنے پر مجبور ہوں کہ یہ جج نوازشریف کا کیس بھی سنے اور آصف زرداری کا بھی تو کیا یہ اتفاق ہے؟ دال میں کچھ تو کالا ہے، یہ اداروں کے لیے بڑا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بلاول کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اراکین کی تعداد زیادہ ہے اور چیئرمین سینیٹ اپوزیشن کا ہی بنے گا۔ضمنی الیکشن کے حوالے سے پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ گھوٹکی میں الیکشن کو سلیکشن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، پیپلزپارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم بھرپور انداز سے چلائی گئی، عوام نے پی پی کے امیدوار کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے لیکن عوام کا فیصلہ سلیکٹیڈ کو پسند نہیں آیا، جیت واضح دکھائی دی تو دباؤ شروع کرایا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست سلیکشن پر یقین رکھتی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں ڈرادیں گے

مگر ہم ان کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس بار محمد بخش مہر کا فارم قبول کیا، اب عدالت میں کیس چل رہا ہے، 18 جولائی کو الیکشن ہے مگر فیصلہ سنانے کے بجائے 16 جولائی کو جب انتخابی مہم ختم ہوگی تب فیصلہ سنایا جائے گا، اس سے بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں۔بلاول کا کہنا تھا کہ وفاق صوبے کا معاشی قتل کررہا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی طرح سندھ کے حقوق پر بھی ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، پیسیکم ملنے سے بجٹ اور معیشت پر اثر پڑرہا ہے

لیکن ہم پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعے کوشش کررہے ہیں کہ کم پیسے میں منصوبے مکمل کیے جائیں۔یاد رہے کہ ویڈیو اسکینڈل کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور وزرات قانون نے بھی ان کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کردیں ہیں۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک اہم کیسز کی سماعت کررہے تھے جن میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف ریفرنس بھی شامل ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…