ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

گوگل نے آرٹی فیشل ڈیجیٹل گوگل اسسٹنٹ پر صارفین کی وائس ریکارڈنگ سننے کا اعتراف کرلیا

datetime 13  جولائی  2019 |

واشنگٹن(آن لائن)گوگل نے آرٹی فیشل (مصنوعی ذہانت) پر مبنی ڈیجیٹل گوگل اسسٹنٹ پر صارفین کی وائس ریکارڈنگ سننے کا اعتراف کیا ہے۔یہ اعتراف اس وقت کیا گیا جب گزشتہ دنوں ڈچ زبان میں گوگل اسسٹنٹ کی مختلف ریگارڈنگز بیلجیئم کے ایک براڈ کاسٹر ادارے وی آر ٹی این ڈبلیو ایس نے لیک کیں۔وی آر ٹی کا اپنی رپورٹ میں دعویٰ تھا کہ کہ بیشتر ریکارڈنگز شعوری طور پر تیار کی گئیں، مگر گوگل ایسی گفتگو بھی سنتا ہے جو کہ ریکارڈ نہیں ہوتی اور اس میں حساس معلومات بھی

ہوسکتی ہے۔وی آر ٹی نے ایک ہزار سے زائد ریکارڈنگز لیک کی تھیں جو کہ گوگل ہوم اور گوگل اسسٹنٹ ایپ کی تھیں جو صارفین کے مختلف سوالات اور سرچز پر مشتمل تھیں۔وی آر ٹی کے مطابق گوگل اسسٹنٹ پر مبنی ڈیوائسز گفتگو اور گھروں کے اندر مالکان کی آوازیں ریکارڈ کرکے ان میسجز کو انسانوں (گوگل کے عملے) کو ریویو کے لیے بھیجتا ہے۔گوگل ہوم ان متعدد ڈیوائسز میں سے ایک ہے جن میں گوگل اسسٹنٹ موجود ہوتا ہے اور یہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ لگ بھگ ہر اینڈرائیڈ فون میں بھی موجود ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…