جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنونی ہندوؤں نے مدرسے کے بچوں کو کس کام پر مجبور کردیا؟ انتہائی افسوسناک انکشاف

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی جنونی ہندوؤں کا ایک اور ظالمانہ اقدام،ایک مدرسے کے بچوں کو ہندو آنہ نعرہ ’جے شری رام‘ لگانے پہ مجبور کردیاجب کہ لا کمیشن کے چیئرمین جسٹس اے این متل نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی اور بااعتماد گردانے جانے والے وزیراعلیٰ یوگی کو تجویز پیش کی ہے کہ ہجومی تشدد پہ یقینی روک لگانے کے لیے سخت قوانین کا نفاذ ازحد ضروری ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوگی حکومت کو 128 صفحات پر

مشتمل سفارشات پیش کی گئی ہیں جس میں ہجومی تشدد کے ذریعے کسی کو بھی نشانہ بنانے والوں کو عمر قید تک کی سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے۔لا کمیشن کے چیئرمین جسٹس اے این متل کی جانب سے تیار کردہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ پیش کردہ سفارشات کو ’اتر پردیش کا بیٹنگ ماب لنچنگ ایکٹ‘ کا نام دیا جائے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ہجومی تشدد کا شکار شخص اگر زخمی ہو تو مجرمان کو سات سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جائے لیکن اگر شدید زخمی ہو تو پھر مجرمان کو دس سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جائے۔یوگی حکومت کو پیش کردہ سفارشات میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر ہجومی تشدد کے سبب کسی شخص کی موت واقع ہوجائے تو پھر مجرمان کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جائے۔جسٹس اے این متل نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ جو مجرمان ہجومی تشدد کی سازش کریں انھیں بھی عمر قید کی سزا دی جائے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 128 صفحات کی رپورٹ میں متعدد پیش آنے والی ہجومی تشدد کے واقعات کو بھی یکجا کیا گیا ہے۔اس وقت بھارتی ریاست منی پور میں ہجومی تشدد کے خلاف باقاعدہ قانون موجود ہے اور اگر یوگی حکومت پیش کردہ سفارشات کو منظور کرتی ہے تو یوپی حکومت دوسرے ریاست قرار پائے گی جس میں ہجومی تشدد کے خلاف قانون موجود ہوگا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…