جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

وسیم اکرم ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کرسی بچانے کے لیے میدان میں آ گئے

datetime 12  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) وسیم اکرم ہیڈکوچ مکی آرتھرکی کرسی بچانے کیلئے کوشش کرنے لگے۔مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی قابل رشک نہیں رہی، مجموعی طور پر 28میچز میں صرف 10فتوحات حاصل ہوئیں، گرین شرٹس کو68ون ڈے میچز میں سے 34میں مات ہوئی، ٹی ٹونٹی میں ریکارڈ بہتر رہا، 37میچز میں سے 30جیتے اور 7ہارے، چیمپئنز ٹرافی میں فتح

ان کی سب سے بڑی کامیابی تھی، ورلڈکپ میں ٹیم سیمی فائنل تک بھی رسائی نہ حاصل کرپائی۔اس کارکردگی کی وجہ سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان کو کام جاری رکھنے کا گرین سگنل دینے سے گریز کیا ہے، البتہ پاکستان جب نئے کوچ کی تلاش شروع کرے گا تو مکی آرتھر بھی درخواست دے سکیں گے۔دوسری جانب وسیم اکرم ہیڈکوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کے حامی ہیں، ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن اس معاملے پر ایم ڈی وسیم خان سے بھی بات کریں گے، وہ قومی سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کرنے کے حق میں ہیں، سابق کپتان معین خان اور ان کے بھائی ندیم خان کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق معین خان اور ان کے بھائی ندیم خان کی ایک سابق کپتان کے ذریعے ایم ڈی وسیم خان سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ مکی آرتھر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معاہدے میں توسیع کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں تاہم اس کے ساتھ ہی انھوں نے آئی پی ایل میں کام کرنے کی پیشکش کا بھی انکشاف کیا تھا، سری لنکن بورڈ بھی ان کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…