سکھر (این این آئی)آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمینٹ سینٹر پنوعاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان آرمی میں بطور کمیشنڈ افسر کی بھرتی 10مئی 2019تک جاری رہے گی ۔تفصیلات کے مطابق ایف اے /ایف ایس سی کے امتحانات میں 60فیصدتک مارکس حاصل کرنے والے 17سے 22سال عمر کے نوجوان پاک
آرمی میں 144پی ایم اے لانگ کورس کے تحت بطور کمیشنڈ افسرشمولیت لے لئے رجسٹریشن کر واسکتے ہیں ۔مزید تفصیلات کے لئے پاک آرمی کے ویب سائیٹ www.joinpakarmy.gov.pk وزٹ کر سکتے ہیں یا آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمینٹ سینٹر پنوعاقل کے نمبرز 071-5805599اور 0303-3573741پر رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔