لندن(این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور (ن) لیگ کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں ان کی بھول ہے۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کوکبھی متعلقہ ڈاکٹر اور کبھی مشینیں دستیاب نہیں ہوتیں تھیں،
ہم نے قوم کی خدمت کی ہے ہمارے ہاتھ صاف ہیں ہم پی ٹی آئی کی چیرہ دستیوں کامقابلہ کریں گے اور عمران خان کی شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہیں تاہم حکومت مخالف تحریک چلانے کافیصلہ وقت آنے پر ہی کریں گے۔