منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت سمیت 35 ممالک کے سفر سے خبردار کر دیا،پاکستان میں ان علاقوں سے دور رہیں، انتباہ جاری

datetime 10  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت سمیت 35 ممالک کے سفر سے خبردار کر دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے غیر معمولی سفری انتباہ میں پاکستان، بھارت، ترکی، چین اور ایران شامل ہیں۔سفری انتباہ کے مطابق پاکستان میں امریکی شہری خیبر پختون خوا اور بلوچستان نہ جائیں، امریکہ نے آزاد کشمیر اور پاک، بھارت سرحد بھی نوگو ایریاز قرار دے دیے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان میں امریکی شہریوں پر دہشت گردی اور اغواء4 کا خطرہ ہے۔امریکی ایڈوائزی میں بتایا گیا کہ بھارت میں امریکی شہری جنسی تشدد، جرائم اور دہشتگردی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہری پاکستان کا سفر کرنے سے پہلے دوبارہ سوچیں، امریکی قونصلیٹ پشاور، اپنے شہریوں کو کوئی مدد فراہم نہیں کر سکے گا۔ایڈوائزی میں کہا گیا کہ پاکستان، بھارت ممکنہ سرحدی کشیدگی کے خدشات ہیں، امریکی شہری پاک، بھارت سرحدی علاقوں سے دور رہیں۔محکمہ خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں، امریکی شہری پہلگام، سری نگر جیسے علاقوں میں نہ جائیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ خطہ کشمیر میں امریکی شہری لائن آف کنٹرول سے بھی دور رہیں۔خیال رہے کہ امریکی انتباہ ایک ایسے موقع پر جاری ہوا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔ بھارت آئے روز سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کرتا رہتا ہے۔پانچ اپریل کو بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…