اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے واضح کیا ہے کہ اگر لوگ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھائینگے تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ، پیٹرول پر ٹیکسز کم کئے ہیں،ن لیگ کے دور حکومت میں ڈیزل پر ٹیکس ایک سو ایک فیصد تھا۔ بدھ کو وزیر خزانہ اسد عمر نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیٹرول پر ٹیکسز کم کئے ہیں،ن لیگ کے دور حکومت میں ڈیزل پر ٹیکس ایک سو ایک فیصد تھا۔وزیر خزانہ نے کہاکہ اب ڈیزل پر تمام ٹیکسز صرف 52 فیصد ہیں۔وزیر خزانہ نے کہاکہ لوگ
اگر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے تو ان کیخلاف ایکشن لیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت مافیاء کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومتیں ملک کو بحرانوں میں دھکیل گئے ،تیس سال میں 12 آئی ایم ایف پروگرام کئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال میں 2900 ارب روپے کے خسارے بنتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بجٹ خسارہ کم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں۔ اسد عمر نے کہاکہ بیرونی خسارہ مسلم لیگ ن دور میں دو ارب ڈالر ہورہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ درامدات میں کمی کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔