منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے جیسے ساحل کسی ملک میں نہیں، سیاحت سے ملک میں زرمبادلہ آئے گا ، بے روزگاروں کو بھی وزیراعظم عمران خان نے خوشخبری سنا دی

datetime 3  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت سے ملک میں زرمبادلہ آئے گا اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا، پوری دنیا کی سیاحت کر چکا ہوں، پاکستان کے شمالی علاقاقوں جیسے خوبصورت سیاحتی مقامات کہیں نہیں دیکھے،حکومت کا کام سڑک بنانا، رکاوٹیں دور کرنا اور تحفظ دینا ہے، باقی کام نجی شعبے کریں گے۔ بدھ کو یہاں پاکستان ٹورازم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شاید ہی کسی ملک میں پاکستان جیسی ساحلی سیاحت ہو، پاکستان کے جیسے ساحل کسی ملک میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی سیاحت کر چکا ہوں، پاکستان کے شمالی علاقاقوں جیسے خوبصورت سیاحتی مقامات کہیں نہیں دیکھے۔وزیر اعظم نے کہاکہ 15 سال کی عمر میں ناردرن ایریاز گیا تھا وہاں کے تمام ہوٹل بک تھے، امریکا اور یورپ سے پاکستانی ناردرن ایریاز سیاحت کے لیے آتے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 100 نتھیا گلی ہیں لیکن کسی کو اندازہ ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے لیے ویزہ پالیسی آسان کیں، سیاحت سے ملک میں زرمبادلہ آئے گا اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔انہو ں نے کہاکہ حکومت کا کام سڑک بنانا، رکاوٹیں دور کرنا اور تحفظ دینا ہے، باقی کام نجی شعبے کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ سیاحت کی وجہ سے ہی گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں غربت کم ہوئی۔تقریب میں موجود وزیراعظم کے مشیر برائے اوور سی پاکستانیز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زلفی بخاری نے ایسے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جیسے فرانس کی سیاحت کا پروگرام ہو۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…