اسلام آباد (این این آئی)رمضان المبارک میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی ،نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ڈسکوز سے منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔بدھ کو نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے تفصیلات 15 دنوں میں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔نیپرا نے کہاکہ موسم گرما سے پہلے تمام فالٹس کو درست کیا جائے ،صارفین کو موسم گرما میں بجلی کے باعث شکایات نہیں ہونی چاہیں ۔ نیپر انے کہاکہ وزارت بجلی تمام ڈسکوز کو موسم گرما میں بہتر کارکردگی کی ہدایت کرے ۔