کراچی(این این آئی)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایم کیو ایم کے سابق سیکٹرانچارج کے بھائی کا باطور عینی شاہد بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عینی شاہد نے اہم انکشافات کیے ہیں، گواہ کے مطابق ایم کیوایم کا فیکٹری مالکان سے بھتے کے معاملے پرتنازع تھا، میرے بھائی کوہٹا کرعبدالرحمان
بھولا کو بلدیہ سیکٹر انچارج لگایا گیا۔گواہ نے کہا کہ آگ لگانے سے پہلے رحمان بھولا فیکٹری مالکان سے ملنے آیا تھا، ملزمان جولائی 2012 میں ملنے کے لئے آیا تھا۔گواہ نے کہاکہ وہ جوڈیشل مجسٹریٹ اور جے آئی ٹی کو بھی قلم بند کرا چکا ہے۔ 6اپریل کو مزیدعینی شاہد جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت میں طلب کر لیے گئے۔