جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزراء کیلئے 77 نئی گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کیخلاف ن لیگ میدان میں آ گئی

datetime 3  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے وزراء کے لیے 77 نئی گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں مناظر حسین رانجھا کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ریاست مدینہ کے سنہری اصول کھل کر سامنے آ گئے۔پنجاب حکومت نے وزراء کے لیے 77 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے لیے سرکاری خزانے سے 17 کروڑ 47 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوگی۔ایک جانب حکومت کفایت شعاری کا نعرہ لگاتی ہے تو دوسری جانب اپنے وزراء کے لیے شاہ خرچیوں کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت کے اس دوغلے پن پر عوام میں سخت تشویش اور غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنوں کو نوازنے کی بجائے مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کو ریلیف فراہم کرے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…