اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے راہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ مراد سعید اقتصادی راہداری کی دشمن لابی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ان کے الزامات کا جواب عدالت میں دیا جائے گا، عمران خان نے اقتصادی راہداری کو دل سے قبول نہیں کیا، مراد سعید میں عمران خان بول رہا ہے وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر ردعمل کے اظہار میں اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ مراد سعید نے جو الزامات لگائے ہیں ان کا جواب انہیں عدالت میں ان کے تمام الزامات کا جواب دیا جائے گا، ان کے الزامات بچگانہ ہیں انہوں نے کہا کہ مراد سعید
میں دراصل عمران خان بول رہا ہے، عمران خان نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو دل سے قبول نہیں کیا اور مراد سعید اقتصادی راہداری کی دشمن لابی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پگڑی اچھالنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے مراد سعید کے پاس پوری حکومت مشینری ہے وہ تفتیش رکوائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے دونوں ممالک کی مشترکہ نگرانی میں جاری ہیں اور ان کی شفافیت کو دونوں ممالک نے مل کر یقینی بنایا ہے ملتان سکھر منصوبے کی منظوری ایکنک نے دی تھی۔