منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اوریکل نے کاروباری اداروں اور ایچ آر پروفیشنلز کی کارکردگی میں اضافے کے لیے جدید اوریکل ایچ سی ایم کلاؤڈ فراہم کردیا

datetime 3  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کاروباری اداروں کی افرادی قوت کی مہارت اور کارکردگی میں اضافے کے لیے اوریکل نے اوریکل ہیومن کیپٹل مینجمنٹ کلاؤڈ (HCM) کو جدید خصوصیات کے ساتھ مہیا کردیا ہے جو زیادہ آسان، کاروباری ضروریات کے مطابق اور ملازمت کے لیے موزوں امیدواروں کو منتخب کرنے میں نہایت معاون ہے۔کاروباری ادارے اپنی افرادی قوت کو جدید بنانے کے ساتھ اوریکل ایچ سی ایم کلاؤڈ سے ملازمین کو زیادہ بہتر منظم کرسکتے ہیں۔

مارک سمتھ، چیف ریسرچ آفیسر، وینٹانا ریسرچ نے کہا کہ 2021ء ؁ تک صرف نصف کاروباری ادارے کاروبار کو جدید بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ممکن بنائیں گے جو ان کے کاروبار کو زیادہ بہتر، جدید اور آٹومیٹڈ بناسکتی ہے اور یہ رجحان HR کے شعبے میں بھی نظر آئے گا۔ اوریکل ایچ آر پروفیشنلز کو مدد فراہم کررہا ہے۔ اوریکل کی ایپلی کیشن جیسے موبائل ریسپونسیو ڈیزائن اور ڈیجیٹل اسسٹنٹس صنعتوں کے لیے بہترین ہیں اور اداروں کو صارفین کو جدید اور بہتر خدمات فراہم کرنے اور طویل المدت کامیابی کو حاصل کرنے میں آسانی فراہم کرتی ہیں۔اس طرح ان کی کامیابی دیگر اداروں سے زیادہ ہوتی ہے۔ کاروباری اداروں کی بہترین ملازمین تلاش کرنے کے لیے کوششیں ہوتی ہیں جن سے ان کی توقعات زیادہ ہوتی ہیں، اسی طرح ملازمین فوری رابطہ ، ضروریات کے مطابق معلومات، آسانی سے استعمال کیا جانے والا سسٹم چاہتے ہیں جو انہیں ہر وقت اور ہر جگہ مدد فراہم کرسکے۔ ان تبدیلیوں کی وجہ سے ایچ آر پروفیشنلز اب روایتی طریقہ کار سے الگ ہو کر جدید ورک انوائرمنٹ پر توجہ دے رہے ہیں۔ اوریکل نے ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہی اوریکل ایچ سی ایم کلاؤڈ پیش کیا ہے جو ان کی پیچیدگیوں کو آسانی میں تبدیل کرتی ہے۔سینئر نائب صدر ڈیویلپمنٹ، اوریکل ایچ سی ایم کلاؤڈ، کرس لیون نے کہا کہ اوریکل کاروباری اداروں اور ملازمین کی ترقی کے لیے جدید سلوشنز فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اوریکل ڈیجیٹل اسسٹنٹس سے کاروباری صارفین دیگر اداروں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اور وہ اپنے صارفین کو بہتر اور جدید خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ملازمین کو زیادہ آسانیاں اور بہتر سسٹم فراہم کرسکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…