رام اللہ (این این آئی)اسرائیل کی عوفر جیل کی انتظامیہ نے فلسطینی جیل میں لگے جیمروں کی شدت بڑھا دی ہے۔فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے حالیہ عرصے کے دوران ‘عوفر’ جیل جیمروں کا درجہ اور شدت میں اضافہ کر دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اسیران کے خلاف صہیونی ریاست کے انتقامی حربوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صہیونی حکام نے اسیران پر سختیاں بڑھانے اور
ان پر عرصہ حیات تنگ کرنے کیلئے جیمرز کی شدت اور دائرے میں اضافہ کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے جیلوں میں قیدیوں کے کمروں کے تالے بڑھا دیئے ہیں، قیدیوں کے کمروں کی تلاشی باربار دستک اور جیلروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔فلسطینی محکمہ اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف جیلوں میں نصب جیمروں اور دیگر آلات کی وجہ سے اسیران کے سر درد اور جسم میں تکلیف کی شکایت عام ہو چکی ہے۔