منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ اور یورپی ممالک اپنے ہی ممالک میں دہشتگردی نیٹ ورک سے متعلق معلومات رکھنے سے قاصر ، کرائسٹ چرچ و اقعہ نے راز فاش کردیا

datetime 26  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(یوپی آئی)پوری دنیا میں دہشتگردی کیخلاف برسرپیکار امریکہ اور یورپی ممالک اپنے ہی ممالک میں دہشتگردی نیٹ ورک سے متعلق معلومات رکھنے سے قاصر ہیں۔امریکی ماہرین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونیوالی دہشتگردی نے یہ راز فاش کردیا ہے کہ امریکہ سمیت کسی بھی یورپی ملک کے پاس اپنے اندرونی امور میں

دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کیلئے کوئی بھی سسٹم موجود نہیں ہے۔نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کی ہولناک واردات سے دس منٹ پہلے دہشتگرد برینٹن اور اسکے ساتھیوں نے وزیر اعظم نیوزی لینڈ اور وزراء4 کو اپنی مذموم کارروائی سے آگاہ کرنے کیلئے خطوط لکھے لیکن مؤثر نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے اس خط پر بروقت کارروائی نہ ہوسکی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اندر بھی ایسی ہی صورتحال ہے،کونسا باشندہ کیا کرنے جارہا ہے؟اس بارے میں بروقت آگاہی کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔یورپی ممالک اور امریکہ کو اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ایسا نیٹ ورک بنانے ہوگا جو کہ ہر شہر کی صورتحال پر نظر رکھے اور اگر کوئی شخص یا گروہ خطرناک عزائم رکھتا ہے تو واردات سے پہلے ہی اسکا توڑ کیا جاسکے۔ماہرین نے امریکی حکومت کو تجویز دی ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے فوری طور پر اطلاعات کا ایسا نظام متعارف کروانا ہوگا جس کے ذریعے فوری ایکشن ہوسکے اور معصوم شہریوں کو قاتلوں سے بچایا جاسکے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…