جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ کے بعدبرطانیہ کابھی پاکستان کو دی جانیوالی امداد پر کڑی شرائط لگانے کا فیصلہ ،متعددپابندیاں عائد،حکومت کا آگاہ کردیا گیا

datetime 24  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) برطانیہ نے پاکستان کو دی جانیوالی امداد پر کڑی شرائط لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، سینکڑوں ملین پونڈ ز امد اد پر خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق اور دیگر شرائط کے ساتھ مشروط کرنے کیلئے حکومت کا آگاہ کردیا گیا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ فارانٹر نیشنل ڈولپمنٹ ( ڈی ایف آئی ڈی ) کے تحت برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو سالانہ ملین پونڈر زمالی امداد جاری کی جاتی ہے۔

ڈی ایف آئی ڈی پاکستان کو سال 2018۔19میں 325ملین پونڈز اور آئندہ سال 302ملین پونڈز دے گا، اس سلسلے میں پاکستان میں قائم برطانوی ہائی کمیشن نے بھی تصدیق کردی۔ آن لائن کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق برطانوی ادارہ (ڈی ، ایف ، آئی ، ڈی ) سے جاری ہونے والے فنڈز کو جی ایس پلس کی طرز پر مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ سیموئیل ہیتھ Samuel Heath نے آن لائن کے استفسار پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے ڈی ایف آئی ڈی کے تحت جاری کردہ فنڈز پر شرائط عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آنے والے برطانوی راہنماؤں نے حکومت کو برطانوی فنڈز کے ساتھ ساتھ شرائط سے بھی آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی مالی امداد کو خواتین، بچوں اوراقلیتوں کے حقوق کے ساتھ مشروط کیا جائیگا۔ دستاویز کے مطابق برطانیہ کی جانب سے جاری کی جانے والے امداد میں 53فیصد ہیومن ڈولپمنٹ، 29فیصد معاشی ترقی، 5فیصد موسمی تغیرات اور 3فیصد حصہ انسانی حقوق کیلئے خرچ کیا جاتا ہے۔ واضع رہے کہ یورپی یونین کی جانب جی ایس پی پلس اسٹیٹس بھی شرائط کے تحت جاری کیا گیا ہے ، جن کا سالانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…