اسلام آباد(اے این این)ملائیشیاء نے پاکستان سے جے ایف 17تھینڈر طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہارکردیا جبکہ پاکستان نے ملائیشیا کے ساتھ 5 بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کر لیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ جے ایف 17طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملائیشیا نے پاکستان کو دفاعی نمائش میں شرکت کرنے کی
دعوت دی ہے۔پاکستان دفاعی نمائش میں کے ایف 17طیاروں کی نمائش کرے گا۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ملائیشیا نے پاکستان کے حلال گوشت اور چاول خریدنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان سیاحت کے شعبہ میں ملائیشیا کے تجربات سے مستفید ہو گا۔پاکستان ملائیشیا کو ٹینک شکن میزائل برآمد کرنے کے معاہدے پر جلد عمل کرے گا،دونوں ممالک کے مابین بینکوں کی شاخیں کھولنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔