لورالائی ( ا ے این این ) وزیر اعلی بلوچستا ن سے ملاقات کرکے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروںاور زخمی ہونے والے افراد کے لئے مالی امداد اور ان کے لواحقین کو نو کریا ں دلوانے کیلئے بھر کوشش کرونگا یہ باتیں صوبائی وزیر صنعت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے سنجاوی میں گذشتہ دنوں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کے عزیز و اقارب اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے کہیں
انہوں نے کہا کہ شہداء کی اس قربانیوں کو ہم ریگاںنہیں جانے دیں گے اور دہشت گردوں کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے معصو م عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کو ہم علاقے کے امن کو ہرگز ہر گز خراب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ معصوم انسانوں کے خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں اس واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہوگی مٹھی بھر شرپسند عناصر کو امن وامان کی فضا خراب کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے معصوم انسانوں کا خون بہانا کسی صورت بھی جائز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی انتہاپسندی اور معصوم انسانوں کا خون بہانے کی ہم ہر گز کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے اور نہ مٹھی بھر شدت پسند عناصر کو اس بات کی اجازت دیں گے کہ وہ لوگوں کی جانوں سے کھیلتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو خراب کریں انہوں نے کہا کہ عوام کو چایئے کہ وہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جاسکے صوبائی حکومت نے امن و امان کی بحالی کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھا ہوا ہے اور صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحا ل کو بہتر رکھنے کے لئے بھر پور اقدامات کیے گئے ہیںصوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کو تو واپس تو نہیں لایا جاسکتا مگر صوبائی شہداء کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بھر پور مالی امداد اور تعاون کرے گی اس موقعے پر انہوں نے لیویز اہلکار شہید عثمان جو چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا کے غمزدہ خاندان کی دو خواتین کو اپنے محکمے صنعت و تجارت میں دو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا عوامی اور سماجی حلقوں نے حاجی محمد خان طور اتمانخیل کے اس اقدام پران کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اس اعلان سے ان چھ بہنوں اور بیمار ماں کا غم ختم نہیں البتہ غم کا تھوڑا مدوا ضرور ہوگا اور انہوں نے سوچا ہوگا کہ ایک بھائی کے جانے کے بعد پور ے وطن کے لوگ ان بہنوں کے بھائی بنیں گے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی دیگر تمام صوبائی وزیر وں کو بھی دیگر شہداء کے خاندانوں کی اس طرح کی مدد فراہم کرنے کی طاقت اور ہمت دے تاکہ وہ بھی اپنے آپ غم کی اس گھڑی میں تنہا نہ سمجھیں ۔