منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی سرکارمنہ کی کھانے کے بعد آپے سے باہر ہو گئی جموں کشمیر میں عوام پر دھاوا بول دیا ، بھارتی فورسز کے ہاتھوں بچہ اور 6نوجوان شہید،دکانیں اور بازار بند،انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج نے12سالہ بچہ اور 6نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ جھڑپوں میں 3اہلکاروں سمیت 9افراد زخمی ہوئے جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے ،بھارتی فورسز نے سوپور،بارہمولہ ،حاجن اور شوپیاں کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کیا،گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں پر تشدد،زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس افسر،

خاتون اور ایمبولینس کا ڈرائیور بھی شامل ،فوج نے ایک گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا،وادی میں کشیدگی کے باعث دکانیں اور بازار بند،انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل ، نماز جمعہ سے قبل سیدعلی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت چوٹی کی حریت قیادت گھروں میں نظر بند،یاسین ملک کی گرفتاری کیلئے ناکام چھاپے ،متعدد حریت کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابقمقبوضہ کشمیر میں بانڈی پائین واگورہ اور حاجن میں فورسز اور جنگجوئوںکے مابین تصا دم آرائیاں ہوئیں،جس کے دوران3 جنگجوجاں بحق جبکہ ایک پولیس آفیسر، اسکا ذاتی محافظ اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ تینوں مقامات پر مظاہرین اور فورسز میں شدید جھڑپیں ہوئیں جن کے دوران ایک پولیس افسر سمیت3اہلکار، ایک خاتون اور ایمبولنس ڈرائیور سمیت 6افراد کو چوٹیں آئیں جن میں سے ایک کو گولی لگی۔ جھڑ پوں کے علاقوں میںہڑتا ل رہی اور بارہمولہ ،سوپور و حاجن میں انٹر نیٹ سروس منقطع کی گئی۔ادھر سوپور مین چوک میں فورسز کے ایک بنکر کو رائفل گرینیڈ سے اڑانے کی کوشش کی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ حاجن میں مالک مکان کا 12سالہ بیٹا لاپتہ ہے۔ بھارتی فوج کے مطابق جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران وار پورہ کومحاصرے میں لیا ۔ جونہی تلاشی کارروائی کا آغاز کیا جارہا تھا تو یہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز کی ایک پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا، جس کے آہنی ریزوں سیسٹیشن ہائوس آفیسر ڈھنگی وچھہ مدثر گیلانی اور اس کا ذاتی حفاظتی محافظ کانسٹیبل جاوید احمد زخمی ہوگئے ،جنہیں علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ۔اسکے بعد رات دیر گئے

تک محاصرہ جاری تھا۔ادھر سوپور مین چوک میں سٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ کی حفاظت پر مامور سی آر پی ایف پر گرینیڈ پھینکا گیا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔ اسکے بعد نزدیکی علاقوں میں تلاشیاں لی گئیں، جس کے دوران یہاں جھڑپیں ہوئیں۔معلوم ہوا ہے کہ پتھرائو کررہے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے گئے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میںارشاد احمد خان نامی ایک نوجوان

ٹانگ میںگولی لگنے سے زخمی ہو گیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔بانڈی پورہ کے قصبہ حاجن میں مسلح تصادم آرائی کے دوران شام دیر گئے تک ایک نوجوان جاں بحق ہوا۔میر محلہ حاجن میں فوج کئے مطابق 13 آ ر آ ر،ایس اوجی اور سی آ رپی ایف نے گھیر ے میں لیا ،جہاں انہیں کم سے کم تین جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ عبدالحمید میر کے مکان اور پورے محلہ کا محاصرہ کیا گیا جہاں جنگجو موجود تھے۔

فورسز نے7بجے صبح گھیرا کیا، لیکن آپریشن کے دوران انہیں یہ بات معلوم ہوئی کہ مذکورہ مکان میں 8افراد خانہ موجود ہیں۔چنانچہ پہلے 6 کو نکالا گیا، اسکے بعد مکان مالک عبدالحمید کو نکالا گیاتاہم 12سالہ عاطف شفیع میر شام دیر گئے لاپتہ تھا بعد میں اس کی لاش مکان کے ملبے سے بر آمد ہوئی۔شپولیس نے کہا ہے کہ ایک نوجوان شہید ہوگیا ہے اور ابھی تک ایک یادو موجود ہیں۔مسلح تصادم آرائی شروع ہوتے ہی کھوسہ محلہ، میر محلہ،پرے

محلہ اورڈار محلہ میں نوجوانوں نے فورسز پر شدید پتھرائو کیا، جس کے جواب میں شلنگ کی گئی۔ شام دیر گئے تک یہاں جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں وقفے وقفے سے گولیاں چلنے کی آوازیں آرہی تھیں اور تصادم میں ایک نوجوان مارا گیا تھا۔ بارہمولہ کے بانڈی پائین واگورہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد29آر آر،سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے بدھ کی شام

قریب 5بجے میوہ باغات کا محاصرہ کیا جس کے دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے ساتھ ہی فورسز نے محاصرہ تنگ کیا تاہم رات کے دوران آپریشن ملتوی کیاگیا۔مقامی لوگوں کے مطابق یہاں نالہ ننگلی پر کچھو مقام کے نزدیک بانڈی پائین گائوں میں ایک کھلے میدان میں کچھ سرکاری عمارتیں ہیں ، جن میںمبینہ مجاہدین نے پناہ لی تھی۔نوجوانوں اور فورسز میں دوبارہ گولیوں کے تبادلے کا آغاز ہوا اور شام پانچ بجے فورسز نے غیر استعمال مڈل

سکول عمارت کو اڑادیا جس میں غالبا 2 نوجوان جود تھے۔لوگوں نے بتایا کہ ایک اور مڈل سکول عمارت، جو زیر استعمال تھی، کو بھی شدید نقصان پہنچا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کے قریب 9بجے آپریشن ختم کیا گیا جس سے قبل ہی آٹے کی ایک چکی میں موجود 2نوجوانوں کو شہید کیا گیا جن میں ایک مقامی اور ایک غیر ملکی بتایا جاتا ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ آپریشن میں رخنہ ڈالنے کیلئے

مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے دوران ایک خاتون اور ایک ایمبولنس ڈرائیور زخمی ہوئے۔ انکا کہنا تھا کہ ندیم احمد حجام ولد نذیر احمدکی آنکھوں میں پیلٹ لگے ہیں جسے سرینگر منتقل کردیا گیا۔جھڑپوں کے دوران ڈی ایس پی سمیت تین پولیس اہلکاروں کو بھی چوٹیں آئیں۔ادھر شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں بھارتی فورسز نے دو نوجوانوں کو شہید کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔فوجی ترجمان راجیش کالیا کے مطابق جھڑپ میں

دو نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے ۔ یہ جھڑپ امام صاحب کے علاقے گدا پورہ ،رتنی پورہ نامی گائوں میں ہوئی ۔اطلاعات کے مطابق طرفین کے درمیان رات کے تین بجے گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد خاموشی چھاگئی جو صبح ساڑھے سات بجے تک جاری رہی جس کے بعد یہاں پھر گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔مقامی ذرائع کے مطابق معرکہ کے آغاز سے ہی ،رتنی پورہ گائوں کی طرف سے، جو گدا پورہ سے کچھ میٹر کے فاصلے پر ہے،

نوجوان جمع ہوگئے اور انہوں نے فورسز پر پتھرائو شروع کیا۔مقامی ذرائع کے مطابق یہاں مظاہرین اور فورسز کے مابین جھڑپوں میں شدت آئی ہے۔آخری اطلاعات تک علاقے میں جھڑپوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا۔اس دوران علاقے میں دکانیں اور بازار بند کر دئیے گئے جبکہ انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی گئی۔ دریں اثناء بھارتی فورسز نے نماز جمعہ سے قبل ہیں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت چوٹی کی حریت

قیادت کو گھروں میں نظر بند کر دیا۔سید علی گیلانی پہلے ہی نظر بند ہیں جبکہ میر واعظ عمر فاروق ،اشرف صحرائی اور مولانا عباس انصاری سمیت دیگر رہنماؤں کے گھروں کے باہر نفری تعینات کر دی گئی اور حریت قیادت کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔یاسین ملک کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ مار ا گیا تاہم وہ موجود نہیں تھے۔بھارتی فورسز نے ممکنہ احتجاج سے بچنے کیلئے درجنوں حریت کارکنان کو حراست میں

لے کر تھانوں میں بند کر دیا ۔حریت قیادت نے جمعہ کو زیر حراست شہید ہونے والے سکول ٹیچر رضوان پنڈت کی شہادت پر احتجاج کا اعلان کررکھا تھا۔میر واعظ اور دیگر رہنماؤں نے نماز جمعہ میں خطبہ دینا تھا اور نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی قیادت کرنا تھی۔ادھر بارہمولہ معرکہ میں جاں بحق مقامی نوجوان کی آخری رسومات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔یہ معرکہ آرائی گذشتہ روز بارہمولہ کے کلنترہ، کنڈی علاقے میں ہوئی تھی۔اس معرکہ

میں عامر رسول کبو نامی نوجوان جاں بحق ہوا تھا جو آرمپورہ سوپور کا رہنے والا تھا جہاں آج صبح سے ہی ہزاروں لوگ اس کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جمع ہوئے تھے جنہوں نے عامر کی آخری رسومات کے دوران فلک شگاف نعرے بلند کئے۔اس سے قبل عامر کی میت دوران شب لواحقین کے حوالے کی گئی تھی۔ شمالی قصبہ سوپور اور ملحقہ علاقے میں آج مقامی جنگجو کے جاں بحق ہونے کے ماتم میں مکمل ہڑتال ہے۔ادھر ترال میں

گزشتہ کئی روز سے فورسز کے ہاتھوں گرفتار نوجوانوں کو رہا نہ کرنے کے خلاف مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے بس اسٹینڈ ترال میںاحتجاج مظاہرے کئے۔اس دوران فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ترال کے مختلف علاقوں میں فورسز نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چھاپوں کے دوران تقریبا 20نوجوانوںکو گرفتارکیا ہے۔جمعر ات کی صبح نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے ترال

بازار بند کر وا کر بس اسٹینڈ ترال میں زوردار احتجاج کر کے گرفتار نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔گرفتار نوجوانوں کے رشتہ داروں نے بتایا فورسز نے مختلف علاقوں میں شبانہ چھاپو ںکے دوران ان کے رشتہ داروں کو گرفتار کر کے تھانوں اور کیمپوں میں بند رکھا اورکئی روز گزر جانے کے باوجود کسی کو بھی رہا نہیں کیا جا رہا

ہے۔ اسی دوران فورسز کی ایک گاڑی گزر رہی تھی جس پر نوجوانوں نے شدید پتھرائو کیا ۔فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کے درجنوں گولے داغ کر انہیں تتر بتر کر دیا اس دوران پولیس ذرائع نے بتایاانہوں نے کسی کو گرفتارنہیں کیا بلکہ انہیں فوج نے گرفتار کیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…