منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کے سخت جان گینگ ماؤری نےشہید نعیم ، راشد اور طلحہ کی تدفین سے قبل انہیں کس انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ، اور دشمن کو للکارتے ہوئے کیا پیغام دیتے رہے ؟تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ (مانیٹر نگ ڈیسک )نیوز ی لینڈ کے سخت جان گینگ ماؤری نے شہید نعیم راشد اور طلحہٰ راشد کی تدفین سے قبل اپنے روایتی جنگی رقص’ ’ہاکا‘‘ کے ذریعے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ شہدا کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔’’ہاکا‘‘ رقص میں شریک کئی افراد نے شلوار قمیض بھی زیب تن کیے ہوئے دکھائی دیے تھے،

جنگی رقص میں ہاکا میں نوجوان سینہ ٹھوک کر پاؤں زمین پر مارتے ہیں اور دشمن کو للکارتے ہیں ۔ دریں اثنا سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہدا اور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔آج بروز جمعہ کو نیوزی لینڈ کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو پر آج براہ راست جمعے کی اذان اور خطبہ نشر کیا گیا جب کہ شہداء کی یاد میں ملک بھر میں 2 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔آزان کے دوران تمام خواتین نے سر پر دوپٹہ کر رکھا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں مسلمانوں نے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد النور مسجد کے سامنے ہیگلے پارک میں جمع ہوئے جہاں وزیراعظم جسینڈا آرڈرن بھی شریک تھیں، وزیراعظم سمیت کئی غیر مسلم خواتین نے اذان کے احرام میں سر ڈھانپ رکھے تھے۔نماز جمعہ سے قبل ہیگلے پارک پہنچنے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مختصر خطاب میں صاحبان ایمان کے ایک جسم کی طرح ہونے سے متعلق حدیث رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم بیان کی۔’’ سلمان آپس میں پیار ومحبت ،رحم وشفقت اور مہربانی برتنے میں ایک جسم کی مثال رکھتے ہیں کہ جسم کا ایک عضو بیمار پڑ جائے تو سارا جسم اضطراب اور بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے‘‘ ۔ ہم سب ایک ہیں ۔قبل ازیں نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سرکاری ریڈیو اور ٹی وی پر آذان نشر کی جائے گی ۔ وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عوام مسلمانوں کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہمیں مسلم کمیونٹی کے ساتھ پوری ہمدردی ہے اور آئندہ جمعہ کو نیوزی لینڈ کی قوم سانحہ کا ایک ہفتہ مکمل ہونے پر شہداکے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کرے گی ۔گزشتہ جمعہ کو کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں آسٹریلوی دہشت گرد کی فائرنگ سے 50 مسلمان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…