اسلام آباد( آن لائن )بھارت میں کھیلی جانیوالی آئی پی ایل کو بڑا دھچکا، وفاق نے آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پابندی کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال ، منظوری کے بعد پیمرا عملدرآمد یقینی بنائے گا۔ بھارت نے بھی اپنے ملک میں پی ایس ایل میچز نشر کرنے پر پابندی عائد کررکھی تھی جس کے جواب میں حکومت پاکستان نے بھی آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا ۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق وفاقی حکومت نے بھارت میں کھیلی جانیوالی انڈین
پریمےئر لیگ کے میچز پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی عائدکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آئی پی ایل میچز پر پابندی کی سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سمری پر دستخط کردئیے ہیں۔ باقی اراکین کے دستخطوں اور منطوری کے بعد پیمرا آئی پی ایل میچز کو نشرہونے سے روکنے پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔ بھارت نے پاکستان سپر لیگ کے میچز اپنے ملک میں نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے بھی آئی پی ایل میچز نشر کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔