پنگریو (این این آئی) ٹنڈوباگوپولیس اسٹیشن کا سپاہی سودخورخاتون کی اذیت سے تنگ آکرپھندے سے جھول گیا۔جیب سے ملنے والی تحریرمیں اپنی خودکشی کی ذمہ داری سودخورخاتون پرعائد کردی.پوسٹ مارٹم کے بعدلاش سپردخاک کردی گئی.ایس ایس پی بدین کے ترجمان کی جانب سے ضلع بھرمیں سودخوروں کے خلاف جاری مہم تیزکرنے اعلان. عوامی حلقوں نے بھی سودخوری کی لعنت کے خلاف
بلاامتیازکریک ڈان کرنے کامطالبہ کردیاتفصیلات کے مطابق ٹنڈوباگوتھانے پرتعینات پولیس کانسٹیبل پہلاج رباری نے اپنے گاں مکھن رباری کے ساتھ واقع اوطاق میں پھنداڈال کرخودکشی کرلی پولیس کانسٹیبل کی جیب سے ملنے والی چٹھی میں پہلاج رباری نے اپنی خودکشی کی وجہ بدین کی ایک سودخورخاتون کی جانب سے دی جانے والی ذہنی اذیت اوردھونس دہمکیاں قراردیا ہے بتایا جاتا ہے کہ متوفی سپاہی نے اپنے بیماروالدکے علاج کے لیے سودخورخاتون سے سودپررقم لی تھی اورسودپرلی جانے والی رقم سے زائد اداکرنے کے باوجودسودخورخاتون مزیدرقم کاتقاضا کررہی تھی جبکہ متوفی سپاہی سودکی رقم اداکرتے کرتے تنگ آچکا تھا اورتنخواہ کا زیادہ ترحصہ سودکی رقم اداکرنے پرصرف ہوجاتاتھاجس کی وجہ سے وہ معاشی طورپرپریشان تھا اسی پریشانی میں اس نے گلے میں پھنداڈال کراپنی زندگی کاخاتمہ کرلیااطلاع ملنے پرٹنڈوباگوپولیس اورمتوفی سپاہی کے ورثا جائے وقوعہ پرپہنچے اورلاش تحصیل ہیڈکواٹراسپتال ٹنڈوباگومنتقل کی جہاں پرپوسٹ مارٹم کے بعدلاش ورثا کے حوالے کردی جسے بعدازاں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیامتوفی سپاہی پابچ بچوں کا باپ تھاواقع کا تاحال مقدمہ درج نہیں کرایا گیاجبکہ ایس ایس پی بدین کے ترجمان نے رابطہ کرنے پربتایا کہ ایس ایس پی بدین حسن سردارنیازی نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے اورایس ایس پی کو اپنے
سپاہی کی اس المناک موت پرسخت رنج پہنچا ہے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی بدین کے احکامات پرپہلے ہی ضلع بدین میں سودخوری کی لعنت کے خلاف مہم جاری ہے جسے مزیدتیزکیاجائے گااورضلع بدین سے سودخوروں کا قلع قمع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ متوفی سپاہی کے ورثا کی جانب سے اگرمقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیاتوپولیس مقدمہ درج کرکے فوری کاروائی کرے گی جبکہ پولیس اپنے طورپربھی اس حوالے سے ایکشن لے گی ادھرعوامی حلقوں نے سودخوری کے باعث نوجوان پولیس کانسٹیبل کی خودکشی پرسخت تشویش کااظہارکیا ہے اورضلع میں سودخوروں کے خلاف کریک ڈان کرنے کامطالبہ کیا ہے۔