سما ہنی (اے این این ) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے سما ہنی سیکٹر میں پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے گرنے پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے پر چھ افراد چودھری عبدالمجید(برقیات)طیب ولد محمد رفیق، محمد عامر ولد محمد یوسف، حاجی مشتاق،وجاہت شاہ ،محمد یسین اور محبوب حسین کو دس دس ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دئے اور شاندار الفاظ میں انہیں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بھارتی پائلٹ کی زندہ گرفتاری کے لئے اپنی جانوں کو خطر میں ڈال کر پکڑا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا ۔