اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عارفان حق نے فرمایا ہے کہ انسان پر جتنا بھی دنیاوی بوجھ ہو ،اگر وہ کلام پاک پڑھتا رہے اور کسی بھی سورہ مبارکہ کا وظیفہ بھی کرے،اسے شفا ہی شفا ہے۔ جو شخص سورۃ الاعراف ہر مہینہ میں ایک دفعہ پڑھے گا تو اسے روز قیامت کوئی خوف و غم نہ ہوگا۔ اگر جمعہ کو ایک مرتبہ پڑھے گا تو اس کا حشر ان لوگوں میں ہوگا جن سے حساب نہیں لیا جائیگا۔ جو کوئی سورۃ الاعراف 3دفعہ پڑھے گا جابر حاکم اس سے نرمی سے پیش آئے گا۔
اگر کوئی شخص باوضو عرق گلاب اور زعفران سے سورۃ الاعراف کو پاک کاغذ پر لکھے اور موم جامہ کرکے اپنے پاس رکھے وہ انشاء اللہ آنکھ کی تکلیف آنکھ کے زخم سے صحت یاب ہوگا۔جو کوئی سورۃ الاعراف کوعرق گلاب اور زعفران سے لکھ کر اسے اپنے پاس رکھے گا اور گھول کر اسے پیئے گا تو اس کا دل اللہ کے نور سے منور ہوگا ۔ کوئی شخص سورۃ الاعراف کو لکھ کر اسے شہد میں ملا کر پیئے گا تو اس کے علم میں اضافہ ہوگا۔