منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حکومت نے پراپرٹی ٹیکس پر سرچارج ختم کرنے کا اعلان کردیا، منظوری دے دی گئی

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے پراپرٹی ٹیکس پر سرچارج ختم کرنے کا اعلان کردیا، منظوری دے دی گئی لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت کی سربراہی میں پنجاب کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، ہائر ایجوکیشن، یوتھ افیئر ، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،

سیکرٹری آئی اینڈ سی اور ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سمیت دیگر اعلی افسران موجودتھے۔ اس موقع پر کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا نام تبدیل کرکے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا نام دینے کی منظوری دی ہے۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا سربراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری عہدے کے یعنی گریڈ 21کے افسر ہوں گے۔ قبل ازیں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں گریڈ 22کے عہدہ کے افسر ہوتے تھے۔ اجلاس میں پنجاب کے 90ہزار مکانات پر 41.975ملین پراپرٹی ٹیکس پر عائد ایک فیصد سرچارج کو ختم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اس موقع پر راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کے پیسے کو ضائع نہیں ہونے دے گی اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لئے مختلف قوانین میں ترمیم کرکے ان کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور عوام کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لا کر ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے غریب عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت پنجاب ایک جامع پالیسی پر کام کررہی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…