راولپنڈی( آن لائن )حکومت پنجاب محکمہ اطلاعات وثقافت نے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے قرضہ سکیم کا اجرا کیا ہے مستحق فنکاروں کوفن کی وسعت کے پیش نظر 3 سے 5 لاکھ روپے کے بلاسودقرضے دیئے جائیں گےفن و ثقافت کے مختلف شعبوں جس میں پرفارمنگ آرٹس،فائن آرٹس،وژیول آرٹس،ادب اورکرافٹ سے تعلق رکھنے والے افراد26 ستمبر2018 تک آرٹس کونسل میں درخواستیں دستاویزی ثبوت کے ہمراہ جمع کرواسکتے ہیں۔