اسلام آباد(آن لائن) قومی ایئرلائن کا کمپیوٹر سسٹم بیٹھ گیا اور ایئرلائن کا عملہ ہاتھ سے بورڈنگ پاسز لکھ کر جاری کرنے لگا ۔ نیواسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافروں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے دو روز سے قومی ایئرلائن کے کمپیوٹر سسٹم میں مسئلہ درپیش تھا تاہم قومی
ائیر لائن کا سپر سسٹم مکمل طور پر فیل ہوگیا جس کی وجہ سے مسافروں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں اور قومی ایئرلائن کا عملہ پاکستان میں پہلی بار بورڈنگ پاسز ہاتھ سے لکھ کر جاری کرنے لگے ۔ مسافروں نے تکلیف کے باعث ایئرپورٹ پر عملے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔