اسلام آباد(سی پی پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی روکنے کی درخواست مسترد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی روکنے کی درخواست کی سماعتکی، درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ گاڑیوں کی
نیلامی سے غیرملکی مہمانوں کاپروٹوکول متاثرہوگا۔ڈپٹی اٹارنی نے کہا کہ جن گاڑیوں کی نیلامی کی جا رہی ہے وہ اضافی ہیں،اضافی گاڑیوں کی مالیت کروڑوں میں ہے جبکہ وزیراعظم بیک وقت درجنوں گاڑیاں استعمال نہیں کرسکتے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سرکاری گاڑیوں کی نیلامی روکنے کی استدعامستردکردی۔